Disable Preloader

Latest News

تمام اقلیتی طلباء و طالبات جنہوں نے محکمہ اوقاف سکالرشپ برائے سال 23-2022 کے لیے درخواست دی تھی اور ان کا نام فائنل لسٹ میں شامل ہے، کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ محکمہ اوقاف کی ویب سائٹ سے مطلوبہ پروفارما ڈاؤن لوڈ کریں اوراسے اپنی متعلقہ یونیورسٹی، کالج یا انسٹیٹیوٹ سے تصدیق کروائیں اور ایک ہفتے کے اندر اندرمحکمہ اوقاف میں جمع کرائیں۔

اسکالرشپ کے لیے فائنل شدہ طلباء و طالبات کی فہرست بھی محکمہ اوقاف کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ لہٰذا تمام اہل امیدوار مقررہ وقت میں اپنی تصدیقی دستاویزات مکمل کر کے جمع کروائیں تاکہ ان کی اسکالرشپ پر بروقت کاروائی ممکن ہو سکے۔